اعلیٰ گوردوارہ باڈی انٹرنیشنل سکھ ایڈوائزری بورڈ قائم کرے گی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2022
 اعلیٰ گوردوارہ باڈی انٹرنیشنل سکھ ایڈوائزری بورڈ قائم کرے گی
اعلیٰ گوردوارہ باڈی انٹرنیشنل سکھ ایڈوائزری بورڈ قائم کرے گی

 

 

امرتسر:شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے ایک بین الاقوامی سکھ ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف ممالک کے نمائندے ہوں گے۔ یہ بورڈ بیرونی ممالک میں رہنے والے سکھوں کے مسائل اور شکایات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا اور سکھ مذہب کی تبلیغ میں مقامی گوردوارہ انتظامی کمیٹیوں کی مدد کرے گا۔

یہ فیصلہ ایس جی پی سی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی کی قیادت میں یہاں منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا

 اجلاس کے دوران مختلف ممالک میں سکھ باڈی کے ذیلی دفاتر قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

میٹنگ کے بعد، دھامی نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے سکھ رہ رہے ہیں اور یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ایس جی پی سی ایک بین الاقوامی سکھ ایڈوائزری بورڈ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس جی پی سی کمیونٹی کے ارکان سے براہ راست اور آسان رابطے کے لیے مختلف ممالک میں اپنے دفاتر بھی قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایس جی پی سی نے یہ عمل امریکہ کے یوبا سٹی میں شروع کیا تھا جس میں تیزی لائی جائے گی اور دیگر ممالک میں بھی ذیلی دفاتر کے قیام کے لیے ضروری کارروائی کی جائے گی