ٹوکیو اولمپک:انوراگ ٹھاکر نے کی تیاریوں پر کی میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
میٹنگ کا منظر
میٹنگ کا منظر

 

 

نئی دہلی: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں ٹوکیو اولمپک 2020 کے لئے بھارتی ٹیم کی تیاری / شراکت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرمملکت جناب نشت پرمانک بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں کھیل سکریٹری ، جناب روی متل ؛، سائی کے ڈائرکٹرجنرل جناب سندیپ پردھان؛ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جناب نرندر بترا اور کھیل محکمہ کے سینئر افسران شامل تھے۔

میٹنگ میں ٹوکیو اولمپک کے لئے منتخب ایتھلیٹوں کے لئے عالمی سطحی ٹریننگ اور سہولیات سمیت مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال ہوا۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے #چیئر4 انڈیا مہم کی پیش رفت اور وزیراعظن جناب نریندر مودی کی 13 جولائی کو شام 5 بجے ٹوکیو اولمپک کے لئے روانہ ہونے والے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ ان کی آئندہ کھیلوں کھیلوں میں شرکت سے قبل حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اس بات چیت کو دوردرشن اورمختلف سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔