آج سورج گرہن جزوی ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
آج سورج گرہن
آج سورج گرہن

 

 

نئی دہلی:ملک میں شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں سورج گرہن جزوی ہوگا جب کہ مکمل گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکہ ، کینیڈا ، یورپ اور روس میں ہوگا۔ سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام شام 6 بج کر دہلی15 منٹ پر ہوگا۔ سپرمون ، بلڈ مون اور چاند گرہن دیکھنے کے بعد اب 10 جون یعنی آج سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 10منٹ پر ہوگا، جو سہ پہر 3 بج کر40 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جب کہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہوگا۔ یہ 2021 کا پہلا سورج گرہن ہوگا۔ یہ جزوی طور پر شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ مکمل گرہن شمالی امریکہ، کینیڈا، یورپ اور روس میں دیکھا جائے گا۔ یہ 'رنگ آف فائر' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔