کورونا پھیلاؤ روکنے لئے ہو، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن : راہل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
راہل گاندھی
راہل گاندھی

 

 

نئی دہلی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی اب واحد حل ہے۔ مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ’’حکومت ہندوستان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ عدالتی نظام کے تحت غریبوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کرکے اس وبا کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی واحد طریقہ ہے۔‘‘

حکومت کی بے عملی کی وجہ سے بہت سارے بےگناہ افراد مارے جا رہے ہیں‘‘۔ کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا ’’کووڈ ۔19 وائرس کے متاثرین ملک میں 2 کروڑسے زائد ہوچکے ہیں ، ملک میں کورونا سے 2،19،000 اموات ہوئیں ، ایسے میں .... وزیر اعظم یعنی مودی جی کا نیا گھر ، وزیر اعظم آفس ، وزرا کے دفاتر ، پارلیمنٹ بنانا ضروری ہے ... یا زندگی بچانے والی ادویات ، آکسیجن ، وینٹی لیٹر ، اسپتال بیڈ دستیاب کرانا‘‘۔ (ایجنسی ان پٹ)