مسکان کو دیا جائے گا فاطمہ شیخ ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-02-2022
 مسکان کو دیا جائے گا فاطمہ شیخ ایوارڈ
مسکان کو دیا جائے گا فاطمہ شیخ ایوارڈ

 


آواز دی وائس، چنئی

ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم تنظیم نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ کرناٹک کے منڈیا ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ مسکان کو 'فاطمہ شیخ ایوارڈ' سے نوازے گی۔

خیال رہے کہ مسکان وہی طالبہ ہے جو مردوں کے ایک بڑے گروپ کے سامنے کھڑی ہوئی۔

تامل ناڈو مسلم منیترا کزگم(Tamil Nadu Muslim Munnetra Kazhagam) نے کورونا وبا کے دنوں میں سینکڑوں خاندانوں کو اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی تھی۔

اب اس تنظیم نے اعلان کیا کہ مسکان کو بطور ہندوستانی شہری "اپنے حق کا دعویٰ" کرنے کے عیوض ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

تامل ناڈو مسلم منیترا کزگم مسکان کو فاطمہ شیخ ایوارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے جس نے زعفرانی بریگیڈ کے سامنے بے خوف ہوکر ہوکر ایک ہندوستانی شہری کے طور پر اپنے حق کو مضبوطی سے ثابت کیا، جس نے ان کے حقوق کو چھیننے کی کوشش کی۔

یہ باتیں ٹی ایم ایم کے کے ایم ایچ جوہراللہ نے اپنے ٹویٹراکاونٹ  پر لکھا۔ جوہر اللہ نے مزید کہا کہ مسکان نے مردوں کے اس گروپ کا مقابلہ کیا۔  جنہوں نے "جئے شری رام" کا نعرہ لگایا جب کہ مسکان 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگا کر کالج کے احاطے میں داخل ہوئییں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فاطمہ شیخ کے نام سے منسوب ایوارڈ دینے پر فخر ہے۔ فاطمہ شیخ ملک کی پہلی مسلم ٹیچر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔