یہ پاکستان سے کشمیر واپس لینے کا وقت ہے: راوت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2022
یہ پاکستان سے کشمیر واپس لینے کا وقت ہے: راوت
یہ پاکستان سے کشمیر واپس لینے کا وقت ہے: راوت

 

 

 نئی دہلی : اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینیئر رہنما ہریش راوت کا کہنا ہے کہ ’یہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا واپس لینے کا وقت ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما ہریش راوت نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت پاکستان کمزور حالت میں ہے اور یہی وہ وقت ہے جب ہم پاکستان سے مقبوضہ کشمیر چھین سکتے ہیں۔‘

کانگریس کے رہنما ہریش راوت نے کہا کہ ’پاکستان کے غیر قانونی قبضے سے کشمیر کو آزاد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم نے کانگریس حکومت کے دوران پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پاس کی تھی۔ اب مودی حکومت کو اسے بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے۔ اس وقت پاکستان کمزور حالت میں ہے، یہ وہ وقت ہے جب ہم پاکستان سے مقبوضہ کمشیر چھین سکتے ہیں۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سنیچر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’مجھے یہ واضح کرنے دیں کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنے وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں بلکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اسے دشمن تک لے جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انڈیا کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر نے سنیچر کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا۔ ایل او سی کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا  تھا کہ ہندوستان کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔ ہندوستانکو انصاف یقینی بنانا ہوگا اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کیے گیے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔