دہلی: مسجد فیروز شاہ کوٹلہ کے نمازیوں کو لینا ہوگا ٹکٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2022
دہلی: مسجد فیروز شاہ کوٹلہ کے نمازیوں کو لینا ہوگا ٹکٹ
دہلی: مسجد فیروز شاہ کوٹلہ کے نمازیوں کو لینا ہوگا ٹکٹ

 

 

نئی دہلی: رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور لوگ پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر رہے ہیں، وہیں دہلی میں ایک الگ معاملہ سامنے آیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں واقع تاریخی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جانے والے لوگوں کو 25 روپے میں ٹکٹ خریدنا ہوگا، اس کے بعد نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے کہ کوٹلہ کا قلعہ ایک تاریخی عمارت ہے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ فیروز شاہ کوٹلہ میں نماز پڑھنے جانے والوں کو 25 روپے کا ٹکٹ خریدنا ہوگا، اس کے بعد نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔

پہلے صرف فیروز شاہ کوٹلہ آنے والوں کو ٹکٹ لینا پڑتا تھا لیکن اب کوٹلہ میں نماز پڑھنے آنے والوں کے لیے ٹکٹ لینا ضروری کر دیا گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ صرف اس لیے لیا گیا ہے کہ کسی قسم کی تفریق نہ ہو، جبکہ اے ایس آئی نے کسی کو نماز پڑھنے پر پابندی نہیں لگائی ہے اور لوگ ٹکٹ لے کر نماز پڑھنے بھی آتے تھے۔

اس کے ساتھ ہی نماز پڑھنے والے مسلمان اس فیصلے سے ناراض ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس ٹکٹ کے ملنے سے ان لوگوں کے لیے پریشانی ہوگی جو انتہائی غریب ہیں، یہ فیصلہ اس لیے بھی لیا گیا ہے کہ کوٹلہ دیکھنے آنے والوں کا کہنا ہے کہ جب وہ ٹکٹ حاصل کر رہے ہیں تو نمازیوں کے لئے ٹکٹ لازمی کیوں نہیں؟