چین کے خلاف تبتی کارکن سراپا احتجاج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
تبت کے لوگ چین کے ناجائزکے خلاف سینہ سپرہیں
تبت کے لوگ چین کے ناجائزکے خلاف سینہ سپرہیں

 

 ہندوسان اور چین کے بیچ سرحدی تنازعہ کے پس منظر میں تبت کے لوگ اب اپنے ملک کی تحریک اور جائز حق کی مانگ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ جلاوطن تبتی برادری کے ایک کارکن اور مصنف تین جن سندو اب اپنے حق کے لئے ایک مارچ  شروع کرنے جا رہے ہیں- سندو نے اپنے بیان میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ گذشتہ سال گلوان وادی اور لداخ کے متعدد علاقوں میں چینی دراندازی  اس کی توسیع پسندانہ پالیسی کا تسلسل ہے۔ ایسی صورتحال میں سندو تبت کے معاملے پر عوام اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں جو چین اور ہندوستان کے درمیان تنازعہ کا جزو لازم ہے- ان کا مارچ ہماچل پردیش کے دھرم شالا سے شروع ہوکر نئی دہلی پر اختتام پذیر ہوگا