اڑی میں تین دہشت گرد مارے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-09-2021
ضبط شدہ ہتھیار
ضبط شدہ ہتھیار

 

 

سری نگر: ہندوستانی فوج نے ایل او سی پر اڑی کے قریب رام پور سیکٹر میں جمعرات کو 3 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ دہشت گرد حال ہی میں پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے ہندوستانی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ہندوستانی فوج نے کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں سے 5 اے کے 47 رائفلیں ، 8 پستول اور 70 دستی بم برآمد کیے ہیں۔

چنار کور کے کمانڈر جنرل ڈی پی پانڈے نے بتایا کہ دہشت گردوں سے پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔ وہ پاکستان کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن گزشتہ 4 دنوں سے جاری ہے۔

جنرل پانڈے نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سویرے رام پور سیکٹر کے ہتھلنگا جنگل میں مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 18 ستمبر کو بھی دراندازی کی کوشش کی گئی۔ وہ بھی ناکام ہوگیا۔