بنگلور میں دھماکہ: تین ہلاک ، چار زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-09-2021
بنگلور میں دھماکہ: تین ہلاک ، چار زخمی
بنگلور میں دھماکہ: تین ہلاک ، چار زخمی

 

 

 بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں جمعرات کو ایک مشتبہ دھماکے میں دو بوڑھی عورتیں ایک اپارٹمنٹ میں آگ میں جل گئیں ، جب کہ ایک اور واقعے میں تین افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے وسط میں چمراجپیٹ علاقے میں رویان سرکل کے قریب نیو تھرگوپیٹ کے ایک گودام میں پیش آیا۔

دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ متاثرین کی لاشیں گودام سے دور سڑک پر گر گئیں۔

دھماکے میں 10 موٹرسائیکل اور ایک ٹرک کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مرلی دھر، اسلم اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

جنوبی بنگلور کے ڈی سی پی ہریش پانڈے نے کہا کہ دھماکہ ایل پی جی سلنڈر دھماکے ، گیس کمپریسر یا برقی شارٹ سرکٹ کا نتیجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دھماکہ کسی غیر مستحکم دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہوا ہے۔ ہمیں اس کی تحقیقات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا ایک ٹرانسپورٹ گودام میں ہوا جہاں پٹاخے رکھے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانسپورٹ کا گودام ہے اور پٹاخے کیسے رکھے جاتے ہیں ، کہاں سے لائے گئے ہیں ، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔

گودام کے اندر دو افراد اور گودام کے باہر ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ متاثرہ افراد کے جسم کے حصے پورے علاقے میں بکھر گئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ یہ بم دھماکے کی طرح محسوس ہوا۔

دھماکے کی جگہ کے ارد گرد کھڑی موٹر سائیکلوں کے ٹکڑے ہو گئے اور ایک منی ٹرک کو بھی نقصان پہنچا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔