تہاڑ جیل میں چھرے بازی ۔تین زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2021
تہاڑ جیل
تہاڑ جیل

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

دہلی کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی تہاڑ جیل میں قیدیوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے۔ جھڑپ میں تین قیدیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق قیدیوں کے دو گروپوں میں کسی مسئلے پر جھگڑا ہوا۔ کچھ ہی دیر میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔

جیل انتظامیہ سے موصولہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام جیل نمبر تین کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں ڈی ڈی یو ہسپتال سے رات 10 بجے کال آئی اور بتایا گیا کہ سمت دت جو تہاڑ جیل میں بند ہیں ، داخل ہیں۔ اس پر چاقو سے کئی وار کیے گئے۔ قیدی نے بتایا کہ قیدی کالو عرف بلواٹا نے جیل میں تیز دھار ہتھیاروں سے اس پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو ان کی ران ، پیٹ اور پسلیوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ قیدی برجیش عرف کالو کو بھی ران میں چاقو سے وار کیا گیا ہے اور اسے صفدرجنگ ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے 504/21 u/s 307/324/34 IPC کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔