سلمان خان کو دھمکی آمیز خط: پولیس نے کی بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کی تصدیق

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2022
سلمان خان کو دھمکی آمیز خط:  پولیس نے کی بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کی تصدیق
سلمان خان کو دھمکی آمیز خط: پولیس نے کی بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کی تصدیق

 

 

ممبئی: سلمان خان کے دھمکی آمیز خط کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے، ممبئی پولیس نے اداکار کے والد سلیم خان کو خط پہنچانے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی ہے۔ ملزم سدھیش ہیرامن کامبلے عرف مہاکال سے پوچھ گچھ کے دوران یہ جانکاری سامنے آئی ہے جو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ملزم مہاکال نے انکشاف کیا کہ بشنوئی کا ساتھی وکرم براد خط سلیم خان کے پاس لے کر گیا تھا۔

جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے یہ خط سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو جاری کیا تھا۔ اس کے گینگ کے تین لوگ جالور، راجستھان سے خط چھوڑنے کے لیے ممبئی آئے تھے اور ملزم سوربھ مہاکال سے ملے تھے،‘‘ پولیس نے جمعرات کو اس کا انکشاف کیا - پولیس نے مزید کہا کہ کرائم برانچ نے ان لوگوں کی شناخت کر لی ہے جنہوں نے یہ خط پہنچایا تھا۔

دریں اثنا، دہلی پولیس کے کچھ اہلکار بھی گزشتہ ماہ پنجاب میں مقبول پنجابی ریپر اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کو پونے پہنچے- دہلی پولیس نے بدھ کو کہا کہ مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گینگسٹر لارنس بشنوئی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ پنجاب میں گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے مرکزی شوٹر کے قریبی ساتھی سدھیش ہیرامن کملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے منگل کو کہا تھا کہ اس نے موسے والا کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں اب تک آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ انہوں نے گینگسٹر سے دہشت گرد بنے ہرویندر سنگھ سندھو عرف رندا کے خلاف بھی ریڈ کارنر نوٹس طلب کیا ہے، جو ترن تارن کے رتوکے گاؤں کے ہیں۔

جالور کے تین لوگ ممبئی آئے

ممبئی پولیس نے بتایا کہ جیل میں بند گینگسٹر لارنس نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط لکھا تھا۔ لارنس کے گینگ کے تین لوگ راجستھان کے جالور سے ممبئی میں خط چھوڑنے آئے تھے۔ خط چھوڑنے کے بعد تینوں نے ملزم سوربھ مہاکال سے بھی ملاقات کی۔

پولیس کے مطابق سوربھ نے یہ بھی بتایا کہ یہ خط گولڈی برار کے ذریعے سلیم خان تک پہنچایا گیا۔ ممبئی پولیس نے مزید کہا کہ کرائم برانچ نے ان لوگوں کی شناخت کر لی ہے جنہوں نے خط بھیجے تھے۔ اس سے متعلق کچھ سراغ بھی ملے ہیں۔ جلد ہی وہ پکڑے جائیں گے۔

وکرم لارنس کے قریب ہے۔

وکرم جیت برار راجستھان کے ہنومان گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ وہ راجستھان کے بدنام زمانہ گینگسٹر آنند پال سنگھ کے قریب تھا لیکن اس کے انکاؤنٹر کے بعد وہ لارنس کے گینگ میں شامل ہو گیا۔ اب یہ لارنس کے قریب ہے اور یہی اس کا سارا کام کرتا ہے۔ برار کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔