سری نگر : آوارہ کتوں کے حملے میں 39 افراد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
سری نگر : آوارہ کتوں کے حملے میں 39 افراد زخمی
سری نگر : آوارہ کتوں کے حملے میں 39 افراد زخمی

 

 

آواز دی وائس،سری نگر

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں آوارہ کتوں کے مبینہ حملے میں 15 سیاحوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعہ کی شام سری نگر شہر کے ڈلگیٹ علاقے میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے ان پر حملہ کیا جس سے 19 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمیوں میں 15 سیاح اور 4 مقامی لوگ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شہر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں 10 کتوں کے کاٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ڈل گیٹ کا علاقہ سری نگر شہر میں سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف کارروائی کی جائے۔