گوپال گنج :زہریلی شراب پینے سے 13افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-11-2021
گوپال گنج :زہریلی شراب پینے سے 13افراد ہلاک
گوپال گنج :زہریلی شراب پینے سے 13افراد ہلاک

 


آواز دی وائس،گوپال گنج

ریاست بہار کے گوپال گنج ضلع کے محمد پور تھانہ علاقہ کے محمد پور گاﺅں میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے محمد پور گاﺅں میں 9 لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت کی تصدیق کی ہے لیکن گاﺅں والوں کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب تک 13 افرادکی موت ہوئی ہے۔

بدھ کو آٹھ افراد کی موت ہوئی تھی جمعرات کی صبح تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار نے بتایاکہ مشتبہ اموات کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

لاشوں کی پوسٹ مارٹم اور ایس ایف ایل کے توسط سے جانچ کرائی جارہی ہے ۔

رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ آخرلوگوں کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس معاملے میں چار لوگوں حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔