ہندوستان اور جنوبی کوریا باہمی تعلقات مستحکم کرنے پرمتفق

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-12-2021
تیسرا ہند- کوریا اسٹریٹجک ڈائیلاگ
تیسرا ہند- کوریا اسٹریٹجک ڈائیلاگ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات پرانے ہیں، اس میں مزید استحکام بخشنے اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک  کے درمیان آج پھر ایک اہم پہل ہوئی۔   نائب قومی سلامتی مشیر شری پنکج سرن کی دعوت پر تیسرا ہند جمہوریہ کوریا اسٹریٹجک ڈائیلاگ راجدھانی  میں منعقد ہوا۔  قومی سلامتی کے دوسرے ڈپٹی ڈائریکٹر کم ہیونگ زن نے اس سلسلے میں 3 دسمبر 2021 کو ہندوستان کے درالحکومت نئی دہلی کا دورہ کیا۔

ہندوستان اور ریپبلک آف کوریا کے درمیان قریبی اوراسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے  اہم گفتگو ہوئی۔

دونوں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مفادات کے شعبوں میں باہمی مفید اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔اس سلسلے میں ملکی دفاع اور مشترکہ ترقی  اور مشترکہ پیداوار پر بھی گفتگو ہوئی۔ اہم اوراعلیٰ ٹیکنالوجیز میں شراکت داری اور سپلائی چین کی لچک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ فریقین نے سائبر سیکورٹی میں تعاون کے شعبوں کی بھی نشاندہی کی۔  وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی، میری ٹائم سیکورٹی اور دہشت گردی، انتہا پسندی اور بنیاد پرستی سے خطرات اور چیلنجز۔ ہندوستان کی  ایکٹ ایسٹ پالیسی اور آر او کے کی "نئی جنوبی پالیسی" کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران،جمہوریہ کوریا (ROK) کے قومی سلامتی کے دوسرے ڈپٹی ڈائریکٹر نے قومی سلامتی کے مشیر شری اجیت کے ڈوبھال(کے سی) اور خارجہ امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ سے ملاقات کی۔