ہندوستان روس کے درمیان بھی ہوں گے ٹو پلس ٹی ڈائیلاگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
ہندوستان روس دیرینہ تزویراتی حلیف رہے ہیں
ہندوستان روس دیرینہ تزویراتی حلیف رہے ہیں

 

 

 نئی دہلی

کووڈ کی مہلک ترین وبا کے درمیان ایک اہم سفارتی پیشرفت میں ہندوستان نے امریکہ اور جاپان کی طرز پر روس کے ساتھ وزرائے خارجہ اور دفاع کے مابین ٹو پلس ٹو مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے بعد ٹویٹر پر کیا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ اپنی مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے ، صدر پوتن اور میں نے اپنے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے مابین دو جمع دو وزارتی مذاکرات کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

انہوں نے صدر پوتن کے ساتھ گفتگو میں کووڈ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔