اسلام میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں:سید نصیرالدین چشتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
اسلام میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں:سید نصیرالدین چشتی
اسلام میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں:سید نصیرالدین چشتی

 

 

آواز دی وائس، سورت

آل انڈیا صوفی سجادگان کونسل کے چیئرمین سید نصیر الدین چشتی نے ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک پروگرام کے خطاب کرتے ہوئے جہاں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہب اسلام میں صرف محبت اورامن کی بات کی گئی ہے۔ قرآن شریف ہمیں امن اور بھائی چارگی کے ساتھ رہنے کا درس دیتا ہے، اسلام میں دہشت گردی، انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔

خیال رہے کہ سید نصیر الدین چشتی ان دنوں گجرات کے دو روزہ دور پر ہیں۔ انہوں نےایکتا ٹرسٹ سورت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کی صدارت بھی کی۔

انہوں نے اس پروگرام کے دوران کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر لائی جائے، انہیں اسلام کی صحیح تعلیم دی جائے۔ انہوں نے قرآن حفظ کرنے والے طلبا کو مبارک باد دی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ جہاں کہیں بھی جائیں لوگوں کو بتائیں کہ مذہب اسلام میں صرف محبت اورامن کی بات کی گئی ہے۔ قرآن شریف ہمیں امن اور بھائی چارگی کے ساتھ رہنے کا درس دیتا ہے، اسلام میں دہشت گردی، انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔ قرآن ہمیں اللہ سے محبت اور امن کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کرتا ہے۔

 سورت کے علاوہ سید نصیرالدین چشتی اپنے دورہ گجرات کے دوران امبیٹہ شریف میں واقع درگاہ پہنچے۔ وہاں امبیٹہ شریف درگاہ کے سجادہ نشین سید ضیاء الدین بابا نے گلپوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا، درگاہ میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، اس کی صدارت سید نصیر الدین چشتی نے کی۔

awazthevoice

سید نصیر الدین چشتی عقیدت مندوں کے ساتھ

  درگاہ پر آنے والے سینکڑوں زائرین کو انہوں نے پیغام دیا کہ صوفیاء کرام نے ہمیشہ سب سے محبت کی ہے، خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، خانقاہ میں آنے والوں کا مذہب نہیں دیکھا جاتا۔

  انہوں نے کہا کہ اس ملک میں گنگا جمنی تہذیب کی وراثت پر قائم ہے۔ آج ملک میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں،انتہا پسند تنظیمیں یہ کام کر رہی ہیں، وہ لوگوں کو انتہا پسندی کی طرف لے جا رہے ہیں، ہمیں انہیں انتہاپسندی سے بچانا ہے۔ ہمیں ان کے نفرت کا جواب محبت سے دینا ہے اور ہمیں اس ملک میں ہر جگہ امن و شانتی کے لیے کام کرنا ہے۔ محبت و بھائی چارہ کے پیغام کو گھر گھر عام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سید نصیرالدین چشتی ملک بھر میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرکے تصوف کا پرچار کرتے ہوئے خواجہ غریب نواز کے پیغام امن کوعام کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔