اف یہ گرمی: دہلی تپ رہا ہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2022
اف یہ گرمی: دہلی تپ رہا ہے
اف یہ گرمی: دہلی تپ رہا ہے

 

 

نیودہلی: قومی راجدھانی دہلی میں چلچلاتی گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی اور پیر کو کئی علاقوں میں پارہ 45 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہا۔ ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں اس گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ دہلی کی صفدرجنگ آبزرویٹری کے مطابق پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار اور ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 43.9 ڈگری سیلسیس اور 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ نجف گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے پانچ درجے زیادہ ہے، اور قومی راجدھانی کا سب سے گرم مقام رہا۔ اسپورٹس کمپلیکس، پتم پورہ اور جعفرپور میں بالترتیب 46.1 ڈگری سیلسیس، 45.8 ڈگری سیلسیس اور 46 ڈگری سیلسیس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔