منشیات کے خلاف جنگ نے ڈی آئی جی سجیت کمار کوکشمیرمیں بنادیاہردلعزیز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
 ڈی آئی جی سجیت کمار
ڈی آئی جی سجیت کمار

 

 

سری نگر،

شمالی کشمیر میں تعینات جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سجیت کمار اپنی عوام دوست سرگرمیوں اور اپنے بیانوں اور باتوں کے دوران قرآنی آیات کا حوالہ دینے کی وجہ سے اہلیان وادی میں کافی مقبول ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں موصوف ڈی آئی جی کو جہاں نشہ آور ادویات کے استعمال پر قرآنی آیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے وہیں انہیں شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں کھیت میں دھان کی پنیری لگاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کمار اپنی انہیں عوام دوست سرگرمیوں کے باعث یہاں عوامی حلقوں میں مقبول ہو رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اور عوامی محفلوں میں ان کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کواٹر سوپور میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جب ڈی آئی جی سُجیت کمار نے پنیری فصل لگانے والوں کے ساتھ پنیری لگائی۔ سُجیت کُمار نے جموں و کشمیر پولیس کی شان کو مزید بہتر و مضبوط بنانے کے بعد عام لوگوں کے دل ہی نہیں بلکہ پولیس کے بڑے بڑے آفیسروں کا بھی دل جیت لیا ہے۔اس وقت سوشل میڈیا پر پنیری لگاتے ہوئے ڈی آئی جی کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔

واضح ہوکہ منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف لڑائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے دوماہ کے عرصے کے دوران ایک سو کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور نشیلی ادویات ضبط کرنے کے علاوہ دو درجن کے قریب بدنام، زمانہ منشیات فروشوں کواین ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ اس سماجی برائی کی خاتمے کے لئے آگے آ ئے تاکہ اس وباء کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے۔

اس درمیان ڈی آئی جی شمالی کشمیر سجیت کمار سنگھ ا ٓئی پی ایس نے ذررائع ابلاغ کے گفتگو کے دوران کہا کہ قرآن پاک میں بھی اللہ تعالیٰ یہ با ت واضح کردیا ہے کہ منشیات اور نشیلی ادویات حرام ہیں اور جولوگ اس کا استعمال کرتے ہے وہ انسانیت سے خارج ہے۔ ڈی آ ئی جی نے کہا کہ ہرایک دھرم منشیات، نشیلی ادویات، شراب وغیرہ استعمال کرنے سے گریز کی تلقین کرتا ہے اور جموں وکشمیر میں جس بڑے پیمانے پرمنشیات اور نشیلی ادویات کی لت نے سنگین رُخ اختیار کیاہے وہ ایک تشویش ناک عمل ہے

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے دوران شمالی کشمیرکے مختلف علاوقوں سے ہیروئن براون شوگر چرس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ کپوارہ سوپور بانڈی پورہ سے بھی منشیات اور نشیلی ادویات کی بڑی مقدار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی ہے اور بین الاقوامی نمارکیٹ میں منشیات کی مالیت ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)