وقف بورڈ آئین ہند کے تحت ایک "اسٹیٹ" ہے:سپریم کورٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-02-2022
وقف بورڈ آئین ہند کے تحت ایک
وقف بورڈ آئین ہند کے تحت ایک "اسٹیٹ" ہے:سپریم کورٹ

 

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ وقف بورڈ آئین کے آرٹیکل 12 کے معنی کے اندر ایک "اسٹیٹ" ہے، اور اس لیے رٹ کے دائرہ اختیار میں چیلنج کرنے کے لیے دروازہ کھلا رہتا ہے۔

یہ بات ریاست آندھرا پردیش بمقابلہ اے پی اسٹیٹ وقف بورڈ اور دیگرکے معاملے میں کورٹ نے کہا ہے۔

جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس وی راما سبرامنیم کی ڈویژن بنچ نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ مذہبی مقاصد کے لیے وقف زمین اسٹیٹ کے حق سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

عدالت نے کہا، "وقف بورڈ ایک قانونی اتھارٹی ہے جو ایکٹ کے تحت قائم کی گئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 12 کے معنی کے اندر ایک "اسٹیٹ" ہے۔