وی ایچ پی نے کیا تبلیغی جماعت پرپابندی لگانےکامطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-12-2021
وی ایچ پی نے کیا تبلیغی جماعت پرپابندی لگانےکامطالبہ
وی ایچ پی نے کیا تبلیغی جماعت پرپابندی لگانےکامطالبہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے تبلیغی جماعت اور اس کے نظام الدین مرکز کو اسلامی بنیاد پرستی کی فیکٹری اور عالمی دہشت گردی کا میزبان قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کو وی ایچ پی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں وی ایچ پی کے چیرمین آلوک کمار نے بیان دیا کہ تبلیغی جماعت کے کام دنیا کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے اس پر سعودی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی زندگی بحران میں ڈالنے والی تبلیغی جماعت کے مالی ذرائع کا پتہ لگاکر اس کے بینک اکاونٹس، دفاتر اور سرگرمیوں پر ہندستان سمیت مکمل عالمی برادری کو بلاتاخیر پابندی لگائی جانی چاہئے۔

مسٹر کمار نے کہاکہ اس اسلامی بنیاد پرست تنظیم پرروس سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ اس کے باوجود سعودی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرنے کی بجائے کچھ ہندستانی اقلیتی تنظیموں کی طرف سے مخالفت کئے جانے سے دہشت گردی کی پرورش میں ان کا کردار واضح ہو جاتا ہے۔ درحقیقت دارالعلوم دیو بند اس کا خالق ہے۔

انہوں نے کہاکہ 1926میں نظام الدین سے شروع تبلیغ ہریانہ کے میوات میں مذہب تبدیلی کی کامیابی سے حوصلہ افزا ہوکر آج دنیا کے 100سے زیادہ ممالک میں کروڑوں لوگوں کو اپنی ذہنیت سے متاثر کرکے ان کی زندگی خرے میں ڈال چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی کئی مساجد، مدرسوں اور جہادیوں کی بستیوں سے برآمد گولہ بارود اور پکڑے گئے دہشت گردی کہیں نہ کہیں اسی ذہنیت کے تھے۔ دنیا کی بیشتر دہشت گرد تنظیموں کو شروع کرنے والے بھی تبلیغ سے جڑے رہے ہیں۔

امریکی ٹریڈ سنٹر کے قاتلوں سے لیکر گودھرا میں 59لوگوں کو زندہ جلانے اور سوامی شردھانند کو قتل کرنے والا نوجوان کا عرس منانے والوں کے مرکز سے تعلقات پوری دنیا عیاں ہیں۔