چینئی کے نوجوان کی زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی
زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی

 

 

چینئی:  20 سالہ طالب علم کی زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی ہے جس سے وہ پینٹنگ کرنے کے علاوہ حیران کن طور پر لکھ بھی سکتا ہے۔ تامل ناڈو کا 20 سالہ نوجوان انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے تاہم طالب علم کی وجۂ شہرت ان کی لمبی زبان ہے لیکن وہ زبان دراز نہیں کیوں کہ وہ ایک کم گو نوجوان ہیں جن کی ساری توجہ تعلیم اور اپنی زبان سے پینٹنگ کرنے پر ہے۔

 پراون نامی نوجوان اپنی لمبی زبان سے غیر روایتی کام لیتا ہے۔ زبان کو برش کی طرح استعمال کرتے ہوئے رنگوں کو کینوس پر بکھیر دیتا ہے اور قلم نہ ہونے کی صورت میں زبان ہی سے صفحے پر تحریر لکھ لیتا ہے۔ ان غیر معمولی صلاحیت کے حامل پراون نے دعویٰ کیا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اب تک سب سے لمبی زبان رکھنے کا اعزاز جس شخص کے پاس ہے اس کی زبان 10.1 سینٹی میٹر لمبی ہے تاہم میری زبان 10.8 سینٹی میٹر ہے۔

پراون کی خواہش ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کے سامنے اپنی لمبی زبان سے پینٹنگ اور لکھ کر دکھائیں۔ مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے پراون کے عالمی ریکارڈ بنانے میں مدد کی جائے۔