جنوری میں آ سکتی ہے کورونا کی تیسری لہر: آئی آئی ٹی کانپور

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
جنوری میں آ سکتی ہے کورونا کی تیسری لہر:  آئی  آئی ٹی کانپور
جنوری میں آ سکتی ہے کورونا کی تیسری لہر: آئی آئی ٹی کانپور

 

 

آواز دی وائس، کانپور

اومیکرون کے منفی اثراث ملک کے مختلف حصوں میں دکھائی دے رہے ہیں، ایسا مانا جا رہا ہے کہ آئندہ برس اومیکرون کے کیسیز میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔

 آئی آئی کانپور کے ایک پروفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ19 کی تیسری لہر جنوری 2022 میں آئے گی اور فروری2022 میں 1.5 لاکھ یومیہ کیسز کے امکانات ہیں۔ 

یہ حقیقت آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر منیندرا اگروال کے ذریعہ اومیکرون ویرینٹ پر کئے گئے ڈیٹا کے تجزیہ میں سامنے آئی ہے۔

ملک میں کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران پروفیسر اگروال کا کورونا کے حوالے سے کیا گیا ڈیٹا تجزیہ خبروں میں تھا۔

پروفیسر اگروال کے مطابق کیسوں کی تعداد صرف رات کے کرفیو، ہجوم کے اجتماع پر پابندیوں کی وجہ سے کم ہوگی۔

پروفیسر منیندر  نے جنوبی افریقہ سے دوسرے ممالک کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا ہے اور ہندوستان کے بارے میں اہم تجزیہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پرو منیندر اگروال کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے نتائج کو جنوبی افریقہ سے اومیکرون ویرینٹ کے بارے میں حاصل کردہ ڈیٹا سے اخذ کیا ہے۔ امکان ہے کہ تیسری لہر اگلے سال کے ابتدائی مہینوں، جنوری میں دستک دے گی اور فروری تک عروج پر ہوگی۔ جب فروری میں روزانہ کوویڈ کیسز 1.5 لاکھ تک جا سکتے ہیں۔

اومیکرون ویریئنٹ چند ماہ قبل ہی جنوبی افریقہ میں پہنچا تھا لیکن اس کا انفیکشن بہت آہستہ سے پھیل رہا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں کے 80 فیصد سے زیادہ لوگوں کو قدرتی استثنیٰ حاصل ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں اور صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہاں کیسز کی رفتار کم تھی۔