کیرالہ میں 70 ،تمل ناڈومیں 63 ، پدوچیری میں 78 ،بنگال میں 78 اورآسام میں 79 فیصد پولنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
ڈائمنڈ ہاربر میں پولنگ کے دوران  ہنگامہ
ڈائمنڈ ہاربر میں پولنگ کے دوران ہنگامہ

 

 

نئی دہلی۔ اسمبلی انتخابات میں کیرالہ میں 70 فیصد ووٹ،تمل ناڈو میں 63 فیصد، پدوچیری میں تقریباً 78 فیصد،مغربی بنگال میں 78 فیصد اور آسام میں 79 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج مغربی بنگال میں تقریباً 78 فیصد اور آسام میں 79 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ واحد مرحلے کے اسمبلی چناﺅ میں شام پانچ بجے تک کیرالہ میں تقریباً 70 فیصد، تملناڈو میں 63 فیصد سے زیادہ اور پدوچیری میں تقریباً 78 فیصد پولنگ ہوئی۔

آسام میں اسمبلی انتخابات کا آج آخری مرحلہ تھا جبکہ مغربی بنگال میں پولنگ کے پانچ مرحلے ابھی باقی ہیں۔ چناﺅ کمیشن نے کہا ہے کہ ان پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولنگ پُرامن رہی۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے پچاس فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کی براہ راست نگرانی اور ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا تھا۔ سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر کووڈ-19 کے سیفٹی پروٹوکول پر عمل کیا گیا -۔

بنگال میں پولنگ کے دوران ریاست کا روایتی تشدد بھی نظر آیا۔ہاوڑا میں بی جے پی کے امیدوار امیش رائے نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ سینٹرل الیکشن کمیٹی کے ممبر شاہنواز حسین پر حملہ کیا گیا۔ شکایت گولا باڑی پولیس اسٹیش میں کی گئی ہے۔

رائے دہندگان اور چناﺅ عہدیداروں کی سیفٹی کیلئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ پولنگ اسٹیشنوں کو پولنگ سے ایک دن پہلے سینیٹائز کیا جائے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر تھرمل اسکینگ، ہینڈ سینیٹائزرس اور چہرے کے ماسک بھی دستیاب کرائے گئے۔ اور سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے۔

UPDATE 21:00 06-04-2021

سیاسی تشدد کے لئے بدنام مغربی بنگال میں آج تیسرے مرحلے کی پولنگ تشدد کے اکا دکا واقعات کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ آسام میں بھی تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔بنگال میں ۔ اس مرحلے میں تین اضلاع ہوڑہ، ہگلی اور جنوبی 24 پرگنہ کی 31 سیٹوں پر ووٹنگ ہو ئی ہے۔ایک دن قبل ہی جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف جو کانگریس اور بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد کا حصہ ہے کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔آج آئی ایس ایف نے الزام عاید کیا ہے کہ کیننگ ایسٹ علاقے میں واقع 127 نمبرپولنگ بوتھ کے قریب آئی ایس ایف کے حامیوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔ آئی ایس ایف کے پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔اس کی خبر عام ہوتے ہی آئی ایس ایف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمیان جھڑپ پر کنٹرول کرنے کے لئے فوری طور پر بڑی تعداد میں سریع الحرکت فوج موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کے حامیوں کو منتشر کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق آج شام تین بجے تک ووٹنگ کا تناسب اچھا رہا۔ آسام میں 68.31فیصد رہا، جب کہ کیرل 58.66رہا. پانڈیچری66.58فیصد ،تمل ناڈو 53.56رہا.۔-

جگت بلو پور اسمبلی حلقے میں بی جے پی اور آئی ایس ایف کے حامیوں نے الزام عاید کیا ہے کہ پولنگ بوتھ نمبر 181پر ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے نہیں دیا گیا ہے۔ حکمران جماعت کے لوگوں نے مخالفت کرنے پر دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو مارا پیٹا ہے۔ ضلع ہوڑا کے بگنان میں 228 نمبر پولنگ اسٹیشن کے قریب ترنمول کانگریس کے کیمپ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگوں پر اس کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بی جے پی کارکنوں پر بگان ہی میں ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر یوگیور باغ کو تیز دھار ہتھیار سے زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں الوبیریا مہاکاما اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بی جے پی کے امیدوار انوپم ملک نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے ترنمول میں دھڑے بندی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

UPDATE 17:15 06-04-2021

آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ ووٹ ڈالنے کا کام کَل صبح سات بجے شروع ہوچکا ہے۔تمل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری اسمبلیوں کے واحد مرحلے والے چناؤ کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کے تیسرے مرحلے کے لئے بھی ووٹنگ جاری ہے۔تمل ناڈو میں کنیاکماری لوک سبھا سیٹ اور کیرالا میں ملّاپورم پارلیمانی حلقے کے ضمنی چناؤ کے لئے بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

تمام ریاستوں اور پڈوچیری میں ووٹ ڈالنے کا عمل آج صبح سات بجے شروع ہوا۔ آسام میں چھ بجے تک، مغربی بنگال میں شام ساڑھے چھ بجے تک اور تمل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری میں شام سات بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔تمل ناڈو میں 37ضلعوں کے 234 اسمبلی حلقوں کے لئے کُل 3 ہزار 998 امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں جن میں 411 خواتین اور دو مخنث بھی شامل ہیں۔

 کیرالہ، تملناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں واحد مرحلے والے انتخابات اور تمل ناڈو میں کنیا کماری لوک سبھا سیٹ اور کیرالہ میں ملّاپورم لوک سبھا سیٹ کے ضمنی چناﺅ کیلئے بھی پولنگ ایک ساتھ ہوگی۔ آسام میں کَل بارہ ضلعوں کے چالیس اسمبلی حلقوں میں ہونے والے چناﺅ کیلئے 25 خواتین سمیت 337 امیدوار چناﺅ میدان میں ہیں۔

سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان منگل کی صبح تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں آج صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 232 نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ کانڈنور اسمبلی میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ووٹ دیا۔ اسی دوران اداکار اجیت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹ دیا۔ ا

مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کے دوران تین ضلعوں میں 31 سیٹوں کیلئے 205 امیدوار چناﺅ میدان میں ہیں جن میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریاست میں آٹھ مرحلوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ کیرالہ میں واحد مرحلے کے چناﺅ کے دوران 14 ضلعوں کی 140 اسمبلی سیٹوں کیلئے 123 خواتین اور ایک مخنث سمیت 957 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ ایک کروڑ 41 لاکھ خواتین اور 290 مخنث افراد سمیت دو کروڑ 74 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اِن امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اُدھر تملناڈو میں واحد مرحلے والے انتخابات کے دوران 37 ضلعوں کی 234 اسمبلی سیٹوں کیلئے تین ہزار 998 امیدوار چناﺅ میدان میں ہیں جن میں 411 خواتین اور دو مخنث افراد شامل ہیں۔ تین کروڑ 19 لاکھ خواتین اور 7 ہزار 192 مخنث افراد سمیت چھ کروڑ 28 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اِن امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اس کے علاوہ تملناڈو میں کنیاکماری سیٹ کیلئے لوک سبھا کے ضمنی چناﺅ بھی ساتھ ساتھ ہوں گے جہاں 12 امیدوار چناﺅ میدان میں ہیں۔ کیرالہ میں ملّاپورم لوک سبھا سیٹ کیلئے بھی ضمنی چناﺅ ہوں گے جہاں 6 امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزمارہے ہیں۔ اُدھر مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں واحد مرحلے کے چناﺅ کے دوران چار ضلعوں میں 30 سیٹوں کیلئے 35 خواتین سمیت 324 امیدوار چناﺅ میدان میں ہیں۔ دس لاکھ چار ہزار سے زیادہ ووٹرس ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں پانچ لاکھ 31 ہزار خواتین اور 116 مخنث افراد شامل ہیں۔