طالبان کا کہیں نہ کہیں ضرور اثر پڑے گا: فاروق عبداللہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2021
فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ

 

 

 سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ طالبان کا اثر کہیں نہ کہیں ضرور پڑے گا انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس کا کتنا اثر کس ملک پر پڑے گ۔

ا فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا: 'طالبان کا اثر کہیں نہ کہیں ضرور پڑے گا اب کہاں پڑے گا، کتنا امریکہ پر پڑے گا، کتنا روس پر پڑے گا کتنا چین پر پڑے گا اس کا کوئی پتہ نہیں ہے'۔

نیشنل کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی بھی ہمسایہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا: 'ہمارے کسی بھی ہمسایہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں چاہئے وہ پاکستان ہے نیپال ہے، بنگلہ دیش ہے، بھوٹان ہے سری لنکا ہے یا مالدیپ ہے'۔