سپریم کورٹ:لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

 

 

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے منگل کو کیرالہ میں عیدالاضحی کے پیش نظر خریداری کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے انکار کردیا ۔

لیکن انتباہ جاری کیا کہ اس فیصلے کی وجہ سے اگر کورونا کی وبا پھیلتی ہے تو مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 21 اور آرٹیکل 141 کے تحت فیصلہ کرنا چاہئے اور اتر پردیش کے کانوڑ یاترا سے متعلق معاملے میں گائیڈ لائنوں پر عمل کیاجانا چاہئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مذہبی اور دیگر پریشر گروپوں کو بھی شہریوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔