یوکرین سے طلبہ کو لانے کے معاملے میں سپریم کورٹ بھی متحرک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2022
یوکرین سے طلبہ کو لانے کے معاملے میں سپریم کورٹ بھی متحرک
یوکرین سے طلبہ کو لانے کے معاملے میں سپریم کورٹ بھی متحرک

 

 

نئی دہلی: روسی فوج یوکرین میں تباہی مچا رہی ہے۔ اس وقت بھی سینکڑوں طلبہ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس دوران یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔

سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ ہمیں بھی طلبہ کی حالت دیکھ کر برا لگتا ہے۔ لیکن ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کیا ہم روسی صدر پیوٹن سے جنگ بند کرنے کا کہہ سکتے ہیں؟ دراصل، کشمیر کے ایک سینئر وکیل نے سی جے آئی کی بنچ کے سامنے عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 213 طلباء اب بھی یوکرین رومانیہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر طالبات ہیں۔ ان کے پاس بھی پیسے ختم ہو چکے ہیں۔ ایسے میں مرکز سے ان کی مدد کرنے اور انہیں واپس لانے کے لیے کہا جانا چاہیے۔ سی جے آئی نے کہا کہ ہم اس میں کیا کر سکتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ طلباء کی حالت دیکھ کر ہمیں بھی برا لگتا ہے۔ لیکن ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کیا ہم روسی صدر پوتن سے جنگ بند کرنے کا کہہ سکتے ہیں؟

سپریم کورٹ، پھنسے طلباء کے معاملے پر اٹارنی جنرل کے ساتھ مل کر غور کرے گی۔ اسی دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ سی جے آئی نے اس معاملے کی جانکاری دی۔ سی جے آئی نے درخواست گزار طالب علم کی تفصیلات طلب کیں۔

اے جی سے اس کی تفصیلات نوٹ کرنے کو کہا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار یوکرین میں میڈیکل کا طالب علم ہے۔ 250 طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں رومانیہ کی سرحد سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔

وہ یوکرین کی سرحد پر ہیں، انہیں رومانیہ جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اے جی نے کہا کہ پی ایم نے پوتن سے بات کی ہے۔ ایک وزیر کو رومانیہ بھیجا گیا ہے۔ حکومت سب کچھ کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے دفتر سے کہیں کہ کچھ کریں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت ہنگری سے طلبہ کو واپس لا رہی ہے اور یہ طلبہ رومانیہ میں پھنسے ہوئے ہیں، وہاں ابھی کوئی سرحد نہیں ہے۔ اے جی نے کہا کہ حکومت ہند نے طلبہ کو نکالنے کے لیے مرکزی وزراء کو بھیجا ہے، رومانیہ میں ایک مرکزی وزیر ہے۔