سپریم کورٹ نے پوچھامہاجروغریب بچوں کا حال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
سپریم کورٹ آف انڈیا
سپریم کورٹ آف انڈیا

 

 

نئی دہلی

سپریم کورٹ نے ریاستوں میں مہاجر بچوں اور مزدوروں کے بچوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ انہیں ملنے والے فوائد سے متعلق اعدادو شمار پیش کرنے کا ریاستی حکومتوں کو منگل کو حکم دیا۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جج اے ایس بوپنا اور جج وی راما سبرانیم کی بنچ نے ’چائلڈ رائٹ ٹرسٹ‘ کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کے دوران ریاستی حکومتوں کو ڈیٹا دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔

عرضی میں خاص طورپر کووڈ۔19وبا کے دوران آئین کے آرٹیکل 14,15,19,21, 21A, 39اور 47کے تحت مہاجر بچوں اور مہاجر کنبوں کے بچوں کے بنیادی حقوق کو نافذ کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے پیش سینئر وکیل جیانا کوٹھاری نے بنچ سے درخواست کی کہ وہ نہ صرف جواب کے لئے ہدایت دیں بلکہ ریاستوں سے مہاجر بچوں کی تعداد فراہم کرنے کی درخواست کریں، ساتھ ہی انہیں ریاست کی طرف سے دیئے گئے فوائد کے بارے میں بھی بتائیں۔

عدالت نے اس کے بعد ریاستوں کو تعداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان ریاستوں میں بچوں پر اسٹیٹس رپورٹ دینے کی بھی ہدایت دی۔

(ان پٹ ایجنسی)