ثنا فردوس: پرندوں کی میزبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-05-2022
ثنا فردوس: پرندوں کی میزبان
ثنا فردوس: پرندوں کی میزبان

 


شاہ عمران حسن ۔ آواز دی وائس 

 ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور سے تعلق رکھنے والی ثنا فردوس کی فطرت اور پرندوں کی محبت دیکھ کرآپ بھی خوش ہو جائیں گے۔ گھر کے فاضل مواد کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے گھرکے ایک حصے میں پرندوں کی ایک بہت ہی خوبصورت پناہ گاہ بنائی ہوئی ہے۔

 ثناء فردوس کی صبح پرندوں کی چہچہاہٹ سے شروع ہوتی ہے اور شام بھی ان کی پرندوں سریلی آوازکے ساتھ آتی ہے۔ صرف چھوٹی چڑیا یا کبوتر ہی نہیں، کئی قسم کے پرندے روزانہ ان کے گھر آتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ثنا فردوس ان پرندوں کے لیے گھرکے فرد کی طرح اچھی خوراک اور پینے کے صاف پانی کا انتظام کرتی ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے جب انہوں نے اپنے گھر کے باغیچے میں پرندوں کو کھانا دینا شروع کیا، اس وقت صرف چند پرندے ہی نظرآتے تھےپھردھیرے دھیرے اند پرندوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ 

awazthe

پرندوں سے محبت کرنے والی ثنا فردوس

ثنا فردوس نےاپنے گھر میں موجود فاضل مواد سے چھ مختلف قسم کے برڈ فیڈر بنائے ہیں جن میں روزانہ صبح و شام بہت سے پرندے اناج کھاتے ہیں۔ فطرت پسند ہونے کی وجہ سے وہ جب بھی خبروں میں سنتی تھی کہ پرندوں کی تعداد کم ہو رہی ہے تو اسے بہت برا لگتا تھا۔ وہ جانتی ہیں کہ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ شہر کی بڑھتی ہوئی رفتارپرندوں کے لیے رہائش کم کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں کیڑے مار ادویات کے استعمال سے بھی پرندوں کی خوراک میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پرندوں کے تئیں اپنی محبت اور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ثنا فردوس نے اپنی سطح پر کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی ساس کو پہلے ہی اپنے گھر میں باغبانی کا شوق تھا اور پرندوں کا شوق رکھنے والی ثنا بھی ان کے پاس آنے کے بعد باغبانی میں ہاتھ بٹانے لگیں۔

ثنا فردوس کہتی ہیں کہ ہمیں بچپن سے پرندوں اور جانوروں کو کھانا کھلانا سکھایا جاتا ہے۔ لیکن اپنے کام کی جلدی میں ہم یہ سب کام کرنا بھول جاتے ہیں۔ اس لیے میں نے اس پر زیادہ توجہ دینے کا سوچا اور گھر کے آس پاس پڑے پلاسٹک کے فاضل مواد سے اپنا پہلا برڈ فیڈر بنایا۔ چند دنوں کے بعد پرندے آنا شروع ہو گئے۔

awazthevoice

روز آتے ہیں ثنا کے پاس پرندے

ایک سال کے اندر اس پرندے کی اپنی فیملی بھی بڑھنے لگی اور اس کے بہت سے دوست اور رشتہ دار بھی ہمارے گھر آنے لگے۔

آج پانچ بلبل، درزی پرندہ، سورج برڈ، جنگل بکل جیسے روازنہ آتے ہیں۔30 سے ​​40 پرندے باقاعدگی سے اس کے گھر آتے ہیں۔ ثنا فردوس کے ساتھ اس کی تین چھوٹی بیٹیاں بھی اس کام میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ 

ثنا فردوس اپنے یوٹیوب چینل سے لوگوں کو پرندوں سے پیار کرنے کا پیغام دیتی ہیں، ساتھ ہی وہ یہ بھی سکھاتی ہیں کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ پرندوں کو گھر پر بلایا جائے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا جائے۔