گراوٹ کے ساتھ ہوا اسٹاک مارکیٹ کا آغاز

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-12-2025
گراوٹ  کے ساتھ ہوا اسٹاک مارکیٹ کا آغاز
گراوٹ کے ساتھ ہوا اسٹاک مارکیٹ کا آغاز

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس 
ہندوستانی شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔
شیئر بازار کے دونوں اہم اشاریےسینسیکس اور نِفٹی 50 ابتدائی کاروبار میں مندی کے ساتھ سرخ نشان پر دکھائی دیے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے نتائج سے قبل سرمایہ کار محتاط نظر آئے، جہاں سود کی شرح سے متعلق فیصلہ لیا جانا ہے۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 490.23 پوائنٹس گر کر 84,612.46 پر آ گیا اور نِفٹی 153.15 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25,807.40 پر پہنچ گیا۔
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں کا حال
بی ایس ای سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے اییشین پینٹس، ٹرینٹ، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، ریلائنس انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز پیسنجر وہیکلز، ہندوستان الیکٹرانکس لمیٹڈ، ٹیک مہندرا، این ٹی پی سی، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، اِنفوسِس اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئرز میں گراوٹ درج کی گئی۔
ایشائی  بازاروں کا حال
ایشیا کے بازاروں میں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ، جنوبی کوریا کا کاپی اور چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ منفی دائرے میں رہے، جبکہ جاپان کا نکّی 225 فائدے میں رہا۔ بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ 0.21فیصد کی کمی کے ساتھ 62.36 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کا رجحان
شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) پیر کو فروخت کنندہ رہے اور انہوں نے 655.59 کروڑ روپے کے شیئرز بیچے۔ وہیں گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئی) نے 2,542.49 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے۔
پیر کو بھی مندی کے ساتھ بند ہوا تھا بازار
شیئر بازار کے دونوں اہم اشاریے—نِفٹی 50 اور سینسیکس پیر کو بھی سرخ نشان پر بند ہوئے تھے۔ نِفٹی 225.90 پوائنٹس گر کر 25,960.55 کے آس پاس بند ہوا، جبکہ سینسیکس 609.68 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 85,102.69 کے درجے پر بند ہوا تھا۔