جنوب مغربی مانسون دہلی سمیت پورے ملک میں پہنچ گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2021
آگیا مانسون
آگیا مانسون

 

 

نئی دہلی:محکمہ موسمیات کے ذریعے آج جاری موسم کی پیشن گوئی کے بلیٹن کے مطابق جنوب مغربی مانسون دہلی سمیت اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے تمام حصوں کا احاطہ کرتے ہوئے پورے بھارت میں پہنچ گیا۔

جنوب مغربی مانسون کے مکمل ہندوستان کو پار کرنے کی عام مدت 8 جولائی ہے اور اس نے پورے ملک کو عام مدت سے 5 دن کی دیری سے 13 جولائی کو کور کر لیا۔ خلیج بنگال سے آنے والی مشرقی نم ہواؤں کے سبب گزشتہ 4 دنوں سے شمالی ہندوستان کے علاقوں میں بادلوں کا اثر بڑھا ہے اور بارش کا دائرہ بھی زیادہ علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔

راجدھانی دہلی میں جنوب مغربی مانسون عام طور پر 27 جون کو آتا ہے جب کہ اس بار عام دنوں سے تقریباً 16 دنوں کی دیری سے 13 جولائی کو پہنچا ہے۔ دہلی سمیت ملک بھر میں حالیہ برسوں میں مانسون کب پہنچا اور عام وقت کیا ہے یہ نیچے دیے گئے جدول-1 میں دیکھ سکتے ہیں۔

آج جن حصوں میں مانسون پہنچا ان جگہوں پر 12 جولائی کی صبح 8.30 بجے سے آج یعنی 13 جولائی صبح 8.30 بجے کے درمیان ہوئی بارش (ملی میٹر میں) اس طرح ہے: صفدر جنگ-2.5، آیا نگر-1.3، پالم-2.4، سی ایچ او لودی روڈ-0.9، رِج-1.0، گروگرام-5.1، فرید آباد-2.8، پانی پت-1.0، روہتک-2.2، حصار-3.3، فتح آباد-3.0، جیسل میر-7.7، بیکانیر-6.8 اورچورو-9.0ملی میٹر۔

awazurdu