چھ ماہ کی بچی کو اب صرف دعائوں کا سہارا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
چھ ماہ کی بچی نور فاطمہ
چھ ماہ کی بچی نور فاطمہ

 

 

ناگور

راجستھان کے بیکانیر کی رہنے والی تقریبا چھ ماہ کی بچی نور فاطمہ کے لیے اب مختلف درگاہوں کے سجادہ نشیں سمیت سبھی خاص و عام دعا کر رہے ہیں۔ یہ معصوم 'ایس ایم اے' نام کے مرض میں مبتلا ہے۔

ناگور درگاہ  بڑے پیر صاحب کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی نے چھ ماہ کی معصوم بچی نور فاطمہ کے لیے لوگوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'نور فاطمہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس کے علاج کے لیے ایک انجکشن کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

اس معصوم بچی کے اہل خانہ کے لیے اتنی بڑی رقم کا بندوبست کرنا ممکن نہیں ہے'۔ نور فاطمہ کے لیے ناگور درگاہ کے سجادہ نشیں نے اپیل کی ہے کہ سبھی اہل خیر حضرات مدد کے لیے آگے آئیں اور نور فاطمہ کے لیے تعاون کریں تاکہ نور فاطمہ کو ایک نئی زندگی مل سکے۔

میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس معصوم بچی کو صحت کاملہ عطا فرمائے'۔واضح رہے کہ نور فاطمہ کے لیے بالی وڈ کے معروف سنگر راجہ حسن، طوسی صابری، کانگریس اور بی جے پی کے کئی رہنمابھی اپیل کر چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )