مہاراشٹر سمیت چھ ریاستوں میں کورونا سے حالات خراب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2021
ہوشیار ۔ خبردار
ہوشیار ۔ خبردار

 

 

نئی دہلی ۔ مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور گجرات میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ چھ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، ، پنجاب، کرناٹک، مدھیہ پردیش ،تمل ناڈو اور گجرات سے مسلسل روزانہ کووڈ کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ کی خبریں ہیں۔78.56 فیصد نئے معاملات انہی ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران56211

نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تعداد میں 31643 نئے یومیہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں 2868 جبکہ کرناٹک میں 2792 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔

ملک میں مجموعی طور پر سرگرم معاملات کی تعداد آج 540720 تک پہنچ گئی۔ موجودہ سرگرم معاملات کی تعداد، مجموعی مثبت معاملات کا 4.47 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی فعال معاملات میں 18912 کیسوں کا اضافہ رونما ہوا ہے۔ ملک بھر میں نئے سامنے آنے والے مجموعی فعال کیسوں میں سے 79.64 فیصد مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں سامنے آئے ہیں۔ ملک کے کل فعال معاملات کا 62 فیصد مہاراشٹر میں درج کیا گیا ۔