افغانستان کی صورتحال پر سخت نگاہ رکھی جا رہی ہے: ایس ایس دیسوال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
  ایس ایس دیسوال
ایس ایس دیسوال

 

 

آواز دی وائس، جموں

افغانستان کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایس دیسوال کا کہنا ہے کہ اس ہمسایہ ملک کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ جو کچھ افغانستان میں ہو رہا ہے وہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے لیکن ہم اس صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

بین الاقوامی سرحد پر ڈرون خطرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 'ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور منشیات ڈالنے کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن دشمن کے ان ناپاک عزائم کو ہماری چاک و چوبند سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا'۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون تھرٹ ایک چیلنج ہے جس کے ساتھ نمٹا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کا مزید موثر مقابلہ کیا جائے گا۔