رامپور: مختار عباس نقوی ایک حادثے میں بال بال بچے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-10-2021
رامپور: مختار عباس نقوی ایک حادثے میں بال بال بچے
رامپور: مختار عباس نقوی ایک حادثے میں بال بال بچے

 

 

آواز دی وائس / رامپور

مرکزی وزیر مختارعباس نقوی گذشتہ روز ریاست اتر پردیش کے رام پور میں چار روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے، ایک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

خیال رہے کہ نقوی وزیر مملکت بلدیو اولکھ کے ہمراہ 16 اکتوبر2021 کو سے یہاں ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئے تھے۔ تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد جب وہ صحافیوں سے بات کرنے جس عمارت میں پہنچے، اس عمارت کی چھت منہدم ہوگئی۔ تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس موقع پر مختارعباس نقوی کے ہمراہ وزیربلدیو اولکھ اور ضلع رام پور ڈی ایم رویندر کمار وغیرہ تھے۔

ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

واضح رہےکہ مرکزی وزیردھرمیندر پردھان ہنر ہاٹ کا افتتاح کریں گے۔ ان کے ساتھ پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر ارجن رام ویدوال بھی ہوں گے۔ ہنر ہاٹ 16 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ تقریباً 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دستکار اور کاریگر اس میں حصہ لیں گے۔ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس ہنر ہاٹ میں ملک بھر کے کاریگروں کو ایک جگہ جمع ہونے اور اپنی ہنر کو دکھانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری ، کٹک سے کولکاتہ ، رام پور سے دہلی ، آگرہ سے پنجاب اور ہریانہ کی چیزیں یہاں آپ کو دیکھنے کو ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 30 سے ​​زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 700 کاریگرو فنکار اپنی دستکاری کا مظاہرہ رام پور کے پنواڑیا گراؤنڈ میں کریں گے۔

اس 29 ویں 'ہنر ہاٹ' میں اتر پردیش ، اتراکھنڈ ، راجستھان ، دہلی ، ناگالینڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، بہار ، آندھرا پردیش ، جھارکھنڈ ، گوا ، پنجاب ، لداخ ، کرناٹک ، گجرات ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، مغربی بنگال ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور دیگر کے دستکاروفنکار لکڑی، پیتل ، بانس ، شیشہ ، کپڑا ، کاغذ اور مٹی وغیرہ کی شاندار مصنوعات لائے ہیں۔

 مختارعباس نقوی نےکہا کہ لوہے، ربڑ، پلاسٹک ، کپڑا ، شیشہ ، پیتل ، تانبا ، لکڑی وغیرہ سے بنی ہوئی اشیاءآپ کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے خصوصی ڈشزسیکشن کے"کچن" سیکشن میں ہندوستان کے مختلف حصوں کے پکوان ایک جگہ کھانے کوملیں گے۔

لذیز کھانوں کو شوقین افراد ان روایتی پکوانوں میں لوگ رام پور ، حیدرآباد ، مہاراشٹر، گوا، بہار، راجستھان، شمال مشرق، اوڈیشہ ، مغربی بنگال ، دہلی ، ہریانہ ، پنجاب ، میسور وغیرہ سے مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشہور فنکاروں جیسے پنکج ادھاس ، انو کپور ، سدیش بھوسلے ، کمار سانو ، الطاف راجہ ، ونود راٹھور ، نظامی برادران ، وویک مشرا ، نیلم چوہان ، ریکھا راج ، پریم بھاٹیا ، نورین سسٹرز ، جونیئر محمود بھی اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں اور شائقین و ناظرین کو محظوظ کریں گے۔