استعفیٰ طلب کئے جانے پرامریندر نےدی کانگریس چھوڑنے کی دھمکی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-09-2021
  وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے استعفیٰ کا مطالبہ
وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے استعفیٰ کا مطالبہ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی 

ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے کانگریس ہائی کمان نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیسے ہی وزیراعلیٰ کو اس بارے میں معلوم ہوا انھوں نے کانگریس کے سینئر رہنماوں مثلاً کمل ناتھ اور رکن پارلیمنٹ منیش تیواری سے بات کی۔

اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو کیپٹن نے آج ہی تمام اختلاف ختم کرنے کو کہا ہے۔ کیپٹن نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگرانہیں وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو وہ پارٹی بھی چھوڑ دیں گے۔

انھوں نے یہ پیغام پارٹی ہائی کمان تک پہنچانے کو کہا ہے۔ اس سے قبل سدھو کے اسٹریٹجک مشیر محمد مصطفیٰ نے ساڑھے چار سال بعد کانگریس کے وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے موقع کے بارے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔

اب بڑا سوال یہ بن گیا ہے کہ کیا کیپٹن امریندر سنگھ  اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے یا انہیں قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں ہی عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ کیپٹن نے اپنے کیمپ کی میٹنگ دو بجے کے قریب طلب کی ہے اور ایم ایل ایز کو وہاں آنے کو کہا ہے۔ تاہم ، ان کے کیمپ کے ایم ایل اے نے ان سے کنارہ کشی شروع کر دی ہے۔