راشٹرپتی بھون اورمیوزیم کامپلیکس یکم اگست سے کھولا جائے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2021
کھل رہے ہیں راشٹر پتی بھون کے دروازے
کھل رہے ہیں راشٹر پتی بھون کے دروازے

 

 

 نئی دہلی، 23 جولائی 2021: راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی بھون میوزیم کامپلیکس، جنہیں کووِڈ۔19 کی وجہ سے عوام کے دورے کے لئے، 14 اپریل 2021 کو بند کر دیا گیا تھا، اب ایک مرتبہ پھر یکم اگست 2021 سے عوام کے لئے کھولے جائیں گے۔

 راشٹرپتی بھون کا دورہ، سنیچر اور اتوار کے روز (گزیٹڈ تعطیل کو چھوڑ کر) پہلے سے بک کیے گئے تین ٹائم سلاٹس یعنی 1030-1130بجے، 1230-1330 بجے اور 1430-1530 دستیاب ہوگا اور ہر ایک سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 25 وزیٹرس شامل ہو سکتے ہیں۔

 راشٹرپتی بھون میوزیم کامپلیکس گزیٹڈ تعطیل کو چھوڑکر ہفتے میں چھ دن (منگل سے لے کر اتوار تک)کھلارہے گا ۔ اس کے لیے پہلے سے بکنگ کے چار ٹائم سلاٹ دستیاب ہوں گے یعنی 0930 – 1100 بجے، 1130 – 1300 بجے ، 1330 – 1500 اور 1530 – 1700 بجے ، اور ہر ایک سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 50وزیٹرس شامل ہو سکتے ہیں۔