راجیہ سبھا کی کارروائی گیارہ بچے سے شام چھ بجے تک ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
راجیہ سبھا
راجیہ سبھا

 

 

 نئی دہلی: راجیہ سبھا کی کارروائی اب پرانے وقت پر یعنی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافے کے مسئلے پر بحث کرانے کے سلسلے ایوان میں پیر کو زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس کی وجہ سے ایوان کی کروائی تین بار ملتوی کرنی پڑی۔ ڈیڑھ بجے جب ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو پریزائڈنگ ڈپٹی چیئرمین وندنا چوہان نے کہا کہ ان کے پاس اراکین کےلئے ایک اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد اراکین نے چیئرمین سے اپیل کی تھی کہ کارروائی کے وقت میں تبدیلی کی جانی چاہئے جس پر غور کرتے ہوئے اب ایوان کی کارروائی باقاعدہ وقت یعنی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔ انہوں ںے کہا کہ اراکین کے بیٹھنے کا انتظام بھی پہلے کی طرح کر دیا گیا ہے ۔اب اراکین پہلے کی طرح ایوان میں اپنی جگہوں پر بیٹھیں گے حالانکہ کچھ رکن ابھی بھی راجیہ سبھا کی گیلری میں بیٹھیں گے۔

اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی منگل تک کے لئے ملتوی کردی۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے پچھلے سال مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی کے وقت میں تبدیلی کی گئی تھی ۔ اس کے تحت راجیہ سبھا کی کارروائی صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک معین کی گئی تھی۔

اسی طرح لوک سبھا کی کارروائی شام کو چار بجے سے نو بجے تک طے کی گئی تھی ۔سماجی دوری کے اصول کو توجہ میں رکھتے ہوئے بیٹھنے کے انتظام میں بھی تبدیلی کی گئی تھی اور دونوں ایوانوں کے رکن  ایوانوں کے ساتھ ساتھ ان کی گیلریوں میں بھی بیٹھ رہے تھے۔