راجدھانی میں بارش نے کیا موسم خوشگوار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
پانی پانی ہوگئی دہلی
پانی پانی ہوگئی دہلی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

اہل دہلی کو کل رات سے بارش کے سبب بڑی راحت ملی ہے۔ ملک کی راجدھانی میں کل رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔

اس بارش نے یقینا موسم خوشگوار کردیا ہے ۔پچھلے ہفتے دہلی میں سخت گرمی نے لوگوں کو پریشان کردیا تھا۔ بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی اور لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ۔ صبح 5.30 بجے نئی دہلی میں درجہ حرارت کم ہو کر26.2 ڈگرسینٹی گریڈ اور پالم میں 27 ڈگرسینٹی گریڈ پر آگیا ۔

اس دوران نمی بڑھنے سے حبس میں بھی اضافہ ہوا۔ بارش کی وجہ سے کچھ مقامات پر صبح صبح پانی بھر گیا ۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں 22 جولائی تک دہلی میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ سہ پہر تک شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی تھی۔بارش نے کہیں کہیں ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔

حکمہ موسمیات نے، آسمان پر بادل چھائے رہنے اور ہلکی سے اوسط درجے کی بارش نیز گرج چمک کے ساتھ چھینٹے کی پیش گوئی کی ہے۔ امکان ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 32 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات نے ممبئی میں کچھ جگہوں پر بھاری سے زیادہ بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کچھ علاقوں میں کبھی کبھی تیز ہواﺅں کے ساتھ ساتھ انتہائی بھاری بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

یہ ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے بھی چل سکتی ہیں۔ رائے گڑھ، رتنا گری، سِندھو دُرگ، کولہاپور اور سَتارا ضلعوں میں آج سخت چوکسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ممبئی، پُنے، تھانے اور پال گھاٹ ضلعوں کیلئے اَورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہم نے اِس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسداں RK جینامنی سے بات کی۔ پچھلے چھ گھنٹے کے دوران ممبئی شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اوسط بارش ہوئی اور متصل علاقوں کے مشرقی حصوں میں شدید بارش ہوئی۔ آس پاس کے اِن علاقوں میں ٹرین خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ممبئی میں کَل بارش سے متعلق مختلف حادثات میں کُل 31 افراد کی جانیں چلی گئیں اور 11 زخمی ہوگئے۔ چیمبور، وِکھرولی، بھانڈوپ اور کُرلا میں دیوار گرنے کے مختلف حادثات میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔