مقامی زبانوں کا تحفظ حکومت اور سماج کی ذمہ داری : کووند

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2022
مقامی زبانوں کا تحفظ حکومت اور سماج کی ذمہ داری : کووند
مقامی زبانوں کا تحفظ حکومت اور سماج کی ذمہ داری : کووند

 

 

گوہاٹی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بدھ کو کہا کہ کسی بھی مقامی زبان کی حفاظت کرنا حکومت اور سماج کی ذمہ داری ہے مسٹر کووند نے یہاں بوڈو ساہتیہ سبھا کے 61ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے مقامی زبان کو فروغ دینے کے لیے نئی تعلیمی پالیسی پر بڑا زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے خطے کے امن اور خوش حالی میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بوڈو ساہتیہ سبھا نے ہندوستان کے آئین کے آٹھویں شیڈول میں بوڈو زبان کو شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی زبان کے فروغ اور اسے مزیدفعال بنانے کے لیے ادبی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں 35 لاکھ سے زیادہ لوگ بوڈو زبان بولتے ہیں اور اسے ایک معاون زبان کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، “میری بوڈو برادری سے طویل وابستگی ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر اپنے دور میں، میں نے ہمیشہ بوڈو لینڈ کے مسئلہ پر بات کی تھی۔ انہوں نے دیگر زبانوں کی کتابوں کے بوڈو زبان میں ترجمے پر خوشی کا اظہار کیا۔ (ایجنسی)