آدھار کو پاسپورٹ خدمات سے جوڑنے کا عمل جاری:وزیر خارجہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج یہاں 'پاسپورٹ سیوا ڈے' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن ، سکریٹری (سی پی وی) سنجے بھٹاچاریہ، ایڈیشنل سکریٹری اور چیف پاسپورٹ آفیسر پربھات کمار موجود تھے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وزارت خارجہ نے رواں سال فروری میں ڈیجی لاکر کو پاسپورٹ سروس پروگرام میں شامل کیا ہے، جو پاسپورٹ خدمات کی ڈجیٹل تبدیلی کی سمت ایک اہم اقدام ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو ڈیجی لاکر کے ذریعے پاسپورٹ کے لئے درکار دستاویزات دینے کی سہولت ملنا شروع ہوگئی ہے۔

انہیں اب اصل دستاویزات لانے کی ضرورت نہیں رہی۔انہوں نے کہا، 'مجھے یقین ہے کہ آدھار کو پاسپورٹ خدمات سے جوڑنے کا عمل جاری ہے، اس سے پاسپورٹ کے اجراء کے عمل میں مزید آسانی ہوگی۔ اس کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔'وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 334 پولیس اضلاع اور 7142 پولیس تھانوں کو ایم پاسپورٹ پولیس ایپ کے ساتھ لنک کیا گیا ہے، جس سے پولیس کی تصدیق میں لگنے والا وقت کم ہوا ہے اور پاسپورٹ کے اجراء کا عمل مزید ہموار ہوا ہے۔

پاسپورٹ افسران بقیہ ریاستوں میں پولیس محکمہ کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ کہ وہ اس ایپ کو اپنائیں۔ڈاکٹر جے شنکر نے پاسپورٹ کی توثیق کے عمل میں ریاستی پولیس محکموں کی تیاری کو سراہا اور کہا کہ محکمہ پولیس نے کووڈ۔ 19 وبا کے دوران بھی بہت اچھا کام کیا۔وزیر خارجہ نے خاص طور پر آندھرا پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش اور ریاست تلنگانہ کے پولیس محکموں کی ستائش کی اور انہیں توصیفی سند دینے کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاسپورٹ سنٹرز کی بھی ستائش کی ۔

(ایجنسی ان پٹ )