مدارس میں آن لائن تعلیم میں در پیش مشکلات کو حل کیا جائے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
امید کی کرن
امید کی کرن

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی بہبود، اوقاف و حج نند گوپال گپتا 'نندی' نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو آن لائن کلاس کرنے میں جو پریشانیاں پیش آرہی ہیں، ہم انہیں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہماری سرکار کا نعرہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہے۔

 اتر پردیش کے کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود اوقاف، حج نند گوپال گپتا 'نندی' نے آج اقلیتی کمیشن کے نومنتخب چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کی اور اقلیتوں کے فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا ہے۔

 کابینی وزیر نند گوپال نندی نے کہا کہ دوسرے بورڈ کی طرز پر مدرسہ بورڈ کے طلباء کے لئے بھی آن لائن تعلیم چل رہی ہے۔دیکھیں ویڈیوانہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کے پاس کتاب اور موبائل نہ ہونے کے بنیادی مسائل ہیں، تو ہم جلد ہی مدرسہ ذمہ داران سے بات کرکے اسے بھی دور کرنے کی کوشش کریں گے۔نندی نے کہا کہ مدرسہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی 'کامل اور فاضل' کی ڈگری حاصل کرکے مدرسہ کے طلبہ کسی دوسرے انسٹی ٹیوٹ یا یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں۔