وزیراعظم 10 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2022
 وزیراعظم 10 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے
وزیراعظم 10 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے

 

 

نیو دہلی :وزیراعظم نریندر مودی 10 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح سوا دَس بجے وزیراعظم نوساری میں گجرات گورو ابھیان کے دوران متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دِن میں سوابارہ بجے کے آس پاس وزیراعظم نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد سہ پہر پونے چار بجے وہ بھوپال، احمد آباد میں انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سنٹر اِن-اسپیس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم 3050 کروڑ روپے کی لاگت والے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے یہ پروجیکٹ خطے میں پانی کی فراہمی اور زندگی کو آسان بنانے پر مرکوز ہیں وزیراعظم نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نِرالی ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے وزیراعظم بھوپال، احمد آباد میں آئی این -اسپیس کے ہیڈ کوارٹر کا بھی افتتاح کریں گے

وزیراعظم نوساری میں: وزیراعظم گجرات گورو ابھیان پروگرام میں حصہ لیں گے۔ پروگرام کے دوران وہ نوساری میں ایک قبائلی خطے کھدویل میں تقریباً 3050 کروڑ روپے کی لاگت والے متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں 7 پروجیکٹوں کا افتتاح، 12 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور 14 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ،

کنکٹی ویٹی بڑھے گی اور زندگی میں آسانی آئے گی۔ وزیراعظم تاپی، نوساری اور سورت اضلاع کے باشندوں کے لئے 961 کروڑ روپے کی لاگت والے 13 واٹر سپلائی پروجیکٹوں کی بھومی پوجن انجام دیں گے۔ وہ نوساری ضلع میں ایک میڈیکل کالج کا بھی بھومی پوجن کریں گے، جو 542 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور اس کے ذریعے خطے کے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات حاصل ہوں گی