ڈینمارک کی وزیر اعظم نے کیا تاج کا دیدار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-10-2021
ڈینمارک کی وزیر اعظم نے کیا تاج کا دیدار
ڈینمارک کی وزیر اعظم نے کیا تاج کا دیدار

 

 

آگرہ:   ڈینمارک کی وزیر اعظم ایم فریڈ رکسن نے آج تاج محل کی خوبصوری کا نظارہ کیا۔ان کے ساتھ ان کے شوہر بو ٹین برگ بھی موجود تھے۔ محترمہ فریڈ رکسن اتوار کی صبح اپنے شوہر کے ساتھ تاج محل پہنچیں جہاں کا استقبال روایتی انداز سے برج کے فنکاروں نے ڈھول نگاڑے بجا کر کیا۔ تقریبا 100منٹ کی سیر کے دوران فریڈ رکس تاج کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتی دکھیں۔ انہوں نے گائیڈ سے تاج کے بارے میں تمام جانکاریاں حاصل کیں۔ اور وزیٹر بک پر اپنا تبصرہ لکھا'دس پلیس از بیوٹی فل'۔ پانچ ستارا ہوٹل اوبرائے امر ولاس سے ڈینمارک کی وزیر اعظم اپنے شوہر کے ساتھ بذریعہ گاڑی تاج محل پہنچی تھیں۔ انہوں نے ڈائنا سیٹ پر فوٹو بھی کھنچائی۔

تاج محل کا دیدار کرنے کےبعد وزیر اعظم آگرہ کے قلعہ بھی تشریف لے گئیں۔ خصوصی مہمانوں کی سیر کی وجہ سے تاج محل اور آگرہ کے قلعہ کو دو گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل فریڈ رکسن ہفتہ کی رات آگرہ پہنچی تھیں۔ جہاں ان کا استقبال ریاست کے وزیر توانائی شری کانت شرما نے کیا تھا۔ اس دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے