وزیر اعظم نے رکھا دھوبری ۔ پھولباڑی پل کا سنگ بنیاد۔ بدر الدین اجمل کا اظہار خوشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
ایک خواب جو حقیقت بنے گا
ایک خواب جو حقیقت بنے گا

 

 

نئی دہلی۔ کل وزیر اعظم نریندر مودی نے دریائے برہمپترا پر دھوبری (شمالی کنارہ)اور پھول باڑی (جنوبی کنارہ)کے درمیان چار لین والے پل کا سنگ بنیاد رکھا۔ مجوزہ پل قومی شاہراہ نمبر 127بی، پر واقع ہوگا، جو قومی شاہراہ نمبر -27پر شری رام پور سے شروع ہوکر میگھالیہ میں قومی شاہراہ نمبر -106 پر نانگسٹوئن کے مقام پر ختم ہوگا۔یہ پل آسام میں دھوبری کو میگھالیہ میں پھول باڑی، تورا، رونگرام اور رونگ جینگ سے جوڑے گا۔

آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدر الدین اجمل نے اس پل کے سنگ بنیاد رکھے جانے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ٹیوٹر پر اپنے جذبات کو کچھ اس انداز میں پیش کیا ہے کہ ’’۔ مختلف وزارتوں کو 38 خطوط / یادداشتیں،پارلیمنٹ میں 9 سوالات اور 16 تقریریں اور آخر کاریہ حقیقت بن گیا ۔’’

 

اس پل کی تعمیر پر مجموعی لاگت تقریباً 4997 کروڑ روپے آئے گی۔ اس پل کی تعمیر سے آسام اور میگھالیہ کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔یہ لوگ اب تک دو دریائی کنارے کے درمیان کشتیوں کے ذریعے سفر کرتے رہے ہیں۔یہ پل 205 کلومیٹر کی مسافت کو 19 کلو میٹر میں تبدیل کردے گا۔پل کی لمبائی 19 کلو میٹر کی ہے۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘مہاباہو-برہمپترا’کا آغاز کیا اور مجولی پُل کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کی۔ وزیر اعظم یہ ذمہ داریاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انجام دیں ۔ مرکزی وزیر برائے نقل و حمل اور قومی شاہراہ، مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) برائے بندرگاہ، جہاز رانی اورآبی گزرگاہ اور وزیر اعلیٰ آسام اس موقع پر موجود رہے تھے۔