وزیراعظم نے مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر تعزیر کا اظہار کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2021
وزیراعظم  کا مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر تعزیر کا اظہار
وزیراعظم کا مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر تعزیر کا اظہار

 

 

نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے معروف عالم دین مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مولانا وحید الدین خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھی ہوں۔ عالم دین اور روحانی امور پر گرفت رکھنے کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ عوام کی کی خدمت اور انہیں سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ان میں جنون تھا۔ ان کے کنبے کے لوگوں اور اقلیتی خیر خواہوں سے میری تعزیت۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ ‘‘