صدر جمہوریہ کا چار روزہ دورہ جموں و کشمیر اور لداخ شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سری نگر ایر پورٹ پر استقبال
سری نگر ایر پورٹ پر استقبال

 

 

 سری نگر:صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جموں و کشمیر اور لداخ کے اپنے چار روزہ دورے پر اتوار کو سری نگر پہنچ گئے

سرکاری ترجمان کے مطابق صدر جمہوریہ کا سری نگر پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خیر مقدم کیا انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر صدر جمہوریہ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ترجمان کے مطابق صدر جمہوریہ 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل وار میموریل دراس (لداخ) میں 1999 کی کرگل لڑائی کے دوران 'بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے-

 انہوں نے بتایا کہ 27 جولائی کو صدر جمہوریہ سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ امکانی طور پر نئی دہلی روانگی سے قبل وادی میں شری امرناتھ جی گھپا یا جموں کے کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر جمہوریہ کے دورہ جموں و کشمیر اور لداخ کے پیش نظر خطے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے نیز تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔