صدر جمہوریہ ہند 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
صدر جمہوریہ
صدر جمہوریہ

 

 

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند 75ویں یوم آزادی کے موقع پر14 اگست 2021  قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب 1900 بجے سے آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے تمام قومی نیٹ ورک پر اور دور درشن کے تمام چینلوں پر پہلے ہندی میں اس کے بعد انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔ دور درشن پر ہندی اور انگریزی میں خطاب کی نشریات کے بعد دور درشن کے علاقائی چینل علاقائی زبانوں میں نشر کریں گے۔ اے آئی آر اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورکس پر 2130 بجے سے علاقائی زبان کے ورژن نشر کرے گا۔