شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا کی صورتحال پر وزرائے اعلی سے کریں گے پی ایم تبادلہ خیال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
شمالی مشرقی ریاستوں پر ہوگی بات
شمالی مشرقی ریاستوں پر ہوگی بات

 

 

نئی دہلی: شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی منگل کو 8 ریاستوں کے وزرائے اعلی کے بات چیت کریں گے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم آسام، ناگالینڈ، تریپورہ، سکم، منی پور، میگھالہ، اروناچل پردیش اور میزورم کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیا کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کریں گے اور کورونا انفیکشن کے سبب پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا انفکشن کے معاملوں میں ماتنی کمی نہیں آئی جس کے تعلق سے تشویشات ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعظم بات چیت کے دوران ان ریاستوں کے وزرائے اعلی سے کووڈ مناسب رویئے اور کورونا انفیکشن سے دفاع کے طریقوں کو سختی سے نافذ کرنے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کریں گے۔ وہ ان ریاستوں سے ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔