ہند۔ پاک امن کے لئے مذاکرات واحد راستہ۔ سابق آرمی جنرل حسنین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2021
سابق آرمی جنرل سید عطا حسنین
سابق آرمی جنرل سید عطا حسنین

 

 

بارہمولا ۔ سابق آرمی جنرل سید عطا حسنین نےآج کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین عوام کے لئے سازگار اور پرامن ماحول کے قیام کے لئے بات چیت ہی ایک واحد راستہ ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ۔ ایس اے حسنین نے کہا کہ کجوں ہی دونوں ممالک باہمی مذاکرات میں کا آغاز کریں گے،کشمیر میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اور لوگ ایک بار پرامن زندگی بسر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے مسئلہ حل ہوگا توجموں و کشمیر کے عوام کو بھی بہت فائدہ ہوگا ،ان کےلئےماحول مزیدساز گار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے جموں وکشمیر میں امن خوشحالی اور ترقی مکےلئے کئے گئے اقدام کی حمایت کرنی چاہیے اور تعاون کرنا چاہئے۔